Category:

عمران خان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا

Metro53 - لندن ( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان کا ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے گزشتہ ماہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ویزا درخواستوں میں موجود تکنیکی خامیوں کے باعث معاملہ اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ شعبے میں زیر التوا ہے۔ درخواست گزاروں سے ان خامیوں کو دور کرنے اور اضافی معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس پر مطلوبہ توجہ نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان، جو برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز ہیں، نے درخواستوں میں جائے پیدائش لندن ظاہر کی اور پاکستان سے کسی واضح تعلق کا اندراج نہیں کیا، جبکہ سفری تاریخ سے متعلق معلومات بھی مکمل فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث ویزا جاری نہیں ہو سکا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں