Category:

انفوٹینمنٹ

Metro53 - (ویب ڈیسک)انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کرنے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی۔

  نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 31 سالہ صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے مراکش سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی، جس کی تصدیق 40 سالہ ریپر کے نمائندے نے کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا 2024 کے اختتام سے ایک ساتھ ہیں۔ اس وقت شیخہ مہرہ نے فرنچ مونٹانا کو دبئی کا دورہ کروایا اور ایک ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں تھی۔

 بعدازاں انہیں اکثر صحرائی شہر اور مراکش میں، اعلیٰ درجے کے ریستورانوں میں کھانا کھاتے ہوئے، مساجد میں جاتے ہوئے اور پیرس ایک ساتھ دیکھا گیا۔رواں سال جون میں انہوں نے پہلی بار باضابطہ اپنے تعلقات کا اعتراف پیرس فیشن ویک کے دوران اس وقت کیا جب انہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ دیکھا گیا۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں