عمران خان کی رہائی ناممکن،موجودہ جنگ سے پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں، پروفیسر احمد رفیق اختر

عمران خان کی رہائی ناممکن،موجودہ جنگ سے پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں، پروفیسر احمد رفیق اختر
Metro53

Metro53 - راولپنڈی( ویب ڈیسک )اسلامک سکالر ،کالم نگار اورپروفیسر احمد رفیق اختر نے ایران اسرائیل جنگ بارے پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ لمبی چلے گی مذاکرات کاماحول ٹرمپ اور نیتن یاہو کامحض ایک ڈرامہ ہے ۔پاکستان کو موجودہ جنگ سےکوئی خطرہ نہیں آگے چل کر پاکستان اس جنگ میں باقاعدہ شامل ہوگا بلکہ پاکستان فوج لیڈ کرے گی ۔

پروفیسر احمد رفیق  نےگفتگو میں مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ   ایران کو فتح کرنا کسی بھی  عالمی طاقت کے بس کی بات نہیں  ٹرمپ اورنیتن یاہو بوکھلاہٹ کاشکار ہیں کیو نکہ ایران کا 70 فیصد حصہ پہاڑوں پر مشتمل ہے ایٹم بم بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،  اس کے بعداسر ائیل ، امریکا اوریورپی طاقتوں نے  دوبارہ منظم ہوکر  آنا پہلے یمن پر قبضہ کرنا ہے۔اس کے بعد دولت مشترکہ اسلامیہ کابلاک بنے گا جس کو پاکستان لیڈ کرے گاہمارا میچ یورپی طاقتو ں اور امریکا سے پڑے گا اورفتح ہمارا مقدر بنے گی پھر دنیا میں حقیقی  تبدیلی آئے گی۔

پروفیسر احمد رفیق نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خا ن ایک  نکما  آدمی ہے ابھی دور دور تک رہائی کے کوئی آثار نظر  نہیں آتے جس دن وی  رہا ہوا ہم سب سرپر ہاتھ رکھ کرروئیں گےعمر کے اس حدتک پہنچنے پر بھی عمران خان نے اپنی عادتیں نہیں چھوڑیں  توہمارا اورملک کے بارے میں کیا بہتر کرسکتا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں