Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )سینئر تجزیہ کاراور صحافی ذوالفقار راحت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جیل سے نکل آئیں گےاورعید گھر کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے یوٹیوب پروگرام میں میزبان نعیم ثاقب سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ کسی صاحب نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کروا دی ہے جس میں غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں،ماضی میں جو کچھ ہوا ہےاسے چھوڑنے پر دونوں راضی ہو گئے ہیں اور2026الیکشن کا سال ہوگا۔
پروگرام کے میزبان نعیم ثاقب نے سوال کیا کہ ان ساری باتوں میں ایک بڑی خوبصورت بات تھی کہ ایک شخص لیڈر جو امت مسلمہ کی بات کرتا تھاان کو اکٹھا کرنے کی بات کرتا تھااس کو آپ نے جیل میں ڈالا ہوا ہے،میزبان نے وضاحت کرتے کہا کہ آپ سے مراد ’’ٹرمپ ‘‘نے جیل میں ڈالا ہوا ہے