Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے اس گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، ان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔