عمران خان کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے،سپریم کورٹ کاحکم

عمران خان کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے،سپریم کورٹ کاحکم
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شفاانٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیاجائے، بانی پی ٹی آئی کا مکمل چیک اپ کیا جائے، میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،عدالت نے کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹرعظمیٰ اور ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت   کی۔بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا جائے،ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہئے۔
عدالت کا ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی بانی کے ہمراہ ہوں گے۔
عدالت نے کہاکہ بانی کی میڈیکل رپورٹ عدالت  میں جمع کرائی جائے،جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ آپ نجی ہسپتال ہی کیوں منتقلی چاہتے ہیں؟وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ پمز میں تو اکثر لے کرجایا جاتا ہے،جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ نجی ہسپتال کے اخراجات کون ادا کرے گا؟ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہاکہ نجی ہسپتال کے اخراجات ہم خود ادا کریں گے۔
جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ بانی سے کس بہن کی ملاقات ہونی چاہئے؟وکیل نے کہاکہ عظمیٰ خان ڈاکٹر ہیں، ان کی بانی سے ملاقات کرائی جائے،عدالت نے کہاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی بانی کے ہمراہ ہوں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عظمیٰ خان کی درخواست پر ہمیں نوٹس جاری نہیں ہوا،عدالت نے کہاکہ آپ کا نکتہ بھی دیکھ لیں گے، کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پیش ہو چکے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ میں عظمیٰ خان والے کیس میں پیش نہیں ہوا، جسٹس نعیم افغان نے کہاکہ آپ نے یہ بات صبح کیوں نہیں کی؟جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ آپ اسلام آباد کے سینئر ترین لاء افسر ہیں، ایسے نہ کریں،

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں