Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار میرا دفتر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم سٹار میرا آفس میں موجود تھیں تاہم سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئیں، میرا کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کو کمر میں چوٹیں آئی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم سٹار میرا سیڑھیوں سے گرنے کے بعد درد سے کراہ رہی ہیں۔