عمران خان کی طبیعت میں بہتری مگر مکمل صحت یابی نہیں ہوئی، مریم ریاض وٹو

عمران خان کی طبیعت میں بہتری مگر مکمل صحت یابی نہیں ہوئی، مریم ریاض وٹو
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش برقرار ہے، تاہم ان کی طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے۔ یہ بات عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہی۔ ان کے مطابق عمران خان اس وقت پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، لیکن وہ تاحال مکمل طور پر صحت یاب نہیں

مریم ریاض وٹو نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی، جس دوران عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق عمران خان نے بشریٰ بی بی کو بتایا کہ انہیں تقریباً دو ہفتوں سے ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، جس پر وہ مسلسل جیل کے عملے کو آگاہ کرتے رہے، تاہم ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی بار بار درخواستوں کے باوجود جیل انتظامیہ نے بروقت مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی اور ابتدائی طور پر ایک جونیئر ڈاکٹر کو بھیجا گیا، جس نے معائنے کے بعد واضح کیا کہ یہ مسئلہ اس کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اس کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ماہر ڈاکٹروں کو بلایا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں