عمران خان 23اپریل تک باہر آجائیں گے، ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی

عمران خان 23اپریل تک باہر آجائیں گے، ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں قید ہیں اور اب ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ آپ جس کے باہر آنےکا انتظا رکررہے، 23 اپریل تک وقت انہیں سپورٹ کررہاہےاور میں تو کہوں گی کہ آخری چانس ہےلیکن رہائی کسی ڈیل کے تحت ہی ہوگی۔

ماہرعلم نجوم آغا بہشتی نے پیشگوئی کی ہے کہ مجھے تو ایسے لگتا ہےکہ موجودہ حالات عمران خان کی آزادی کے لیے پیداہوئےہیں۔
تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے اپنے مہمانوں سے استفسار کیا کہ عید کے بعد کیا کوئی سیاسی حالات میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں، لیڈر یا کسی کےجیل سے باہر آنے کی گنجائش ہے جس پرسامعہ خان کاکہناتھاکہ آپ جس کے باہر آنےکا انتظارکررہے ہیں، 23 اپریل تک وقت انہیں سپورٹ کررہاہے اگر اس وقت کوئی پازیٹو کوشش کی گئی، مہنگائی میرے ملک کو زیادہ نہیں سہنا پڑے گی 30 جون تک سختی ہے۔

جوابی سوال پر سامعہ خان کاکہناتھاکہ23 اپریل تک وقت انہیں  فیسیلیٹیٹ کررہاہے، رہائی ہوگی تو کسی ڈیل کے تحت ہی ممکن ہے، اگراس وقت رہائی ہوگئی تو ہوگئی ،اور میں تو کہوں گی کہ آخری چانس ہے، ان کے لوگوں کو فائدہ اٹھاناچاہیے،اگرنہیں ہوتی تو اس کے بعد فوری میرے پاس دینے کو تاریخ نہیں۔

پروگرام میں شریک آغا بہشتی کاکہناتھاکہ مجھے تو ایسے لگتا ہےکہ موجودہ حالات عمران خان کی آزادی کے لیے پیداہوئےہیں، جس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں تو عمران خان کا گھر مضبوطی کے ساتھ کھلتا ہوا، نظرآتا ہے، 11سے 26 مئی کے درمیان یقینی طورپر عمران خان رہا ہوں گے، رہائی و آزادی کے ستارے واضح طورپر موجود ہیں۔پاکستان کے حالات ایران، افغانستان اور خلیجی ممالک کی وجہ سے جس نہج پر جارہے ہیں، وہاں اتفاق و اتحادکی ضرورت ہوگی، جس سے عمران خان کی رہائی کے امکانات واضح طورپر موجود ہیں۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں