Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)سینئرسیاستدان ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ2016میںگورنرہاؤس میٹنگ میں آزادکشمیرکےلیےوزیراعظم افتخارگیلانی کانام لکھاتھایہ وزیراعظم کے لیےبہترین چوائس ہیں اور10 سال بعدنوازشریف کی یہ خواہش پوری ہورہی ہے۔
ڈاکٹر سید آصف کرمانی کاکہنا تھا کہ پاکستان کوکسی کی نظرلگ گئی ہے ایک کے بعدایک سانحہ ہورہا مالی کرپشن سراہیت کرچکی ہے ملک کو جگاڑکے تحت چلایاجارہاہے ہسپتالوں میں سیف ایگزٹ کا راستہ نہیں ہے وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ بنتاہے پمزکی انتظامیہ ابھی تک عہدے پر قائم ہے چودہ بچوں کے یہ لوگ قاتل ہیں محسن نقوی ٹھیک کہہ رہے تھے سسٹم کولیپس کرچکاکرپشن کی انتہاہے کھاتوں میں پیسے جارہے ہوتے مگرلگتے کیوں نہیں وزیرصحت کے پلے کچھ نہیں یہ سب قاتل ہیں ملک کابیڑاغرق کردیا 2022سے لیکراب تک غریب غریب تر ہورہاہے ملک کا بیڑاغرق کردیاپمزانتظامیہ پر مقدمے درج ہونے چاہیے اگر اسٹیبلشمنٹ چاہے تو سزاجزا کاسسٹم ہوناچاہیے اگر یہ لوگ کام نہیں کریں گے تو قدرت انتقام لے گی نوازشریف کی سیاست عیدکاچاند ہیں گیسٹ اپیرینس کے طورپر نظراتے ہیں نوازشریف کادل بجھاہواہے خوشامدیوں کے ٹولے نے مس گائیڈ کیاہے دل چھوڑبیٹھے ہیں اپنی لیگسی بیٹی کو دے رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کی حکوڈاکٹر سید آصف کرمانی نے پوڈ کاسٹ میں مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف پی ڈی ایم حکومت لینے کے خلاف تھے ووٹ کوعزت دو کے نعرے کے بعد گراف نیچے آیا عمران خان دلیری کے ساتھ جیل کاٹ رہے ہیں یہ لوگ تو ڈلیوربھی نہیں کررہےلندن سے واپسی کے بعد جب میاں صاحب جیل گئے تو کچھ ماہ ملاقاتیں نہیں ہوئی پابندی تھی کوٹ لکھپت جیل میں جب گئے توبیمارہوئے سروسزہسپتال میں کافی حالت خراب تھی عمران خان کی جیل سخت ہے میاں صاحب نے اتنی سخت جیل نہیں کاٹی۔