Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) سابق سینیٹر،سینئر قانون دان اور رہنماپیپلزپارٹی چودھری اعتراز احسن نے میٹرو53 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کر تےہو کہا، سابق وزیراعظم کی آیک آنکھ کی بینائی 85 فیصد چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری اعترازاحسن نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کوکردار ادا کرنا چاہیے تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھنی چاہیے،عدلیہ انسانی بنیادوں پر کردارادا کرتے ہوئے فوری ضمانت دے کرعلاج معالجے کی سہولت فراہم کرے ،عمران خان کبھی بھی ڈیل نہیں کرے گا نہ ہی وہ ملک سے بھاگنے والا ہےکسی بھی قیدی کو 60 دن تک قید تنہائی میں رکھنا وکلا اوراہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دیناکہاں کا انصاف ہے۔ میٹرو53 کے صحافی کے سوال پر اعتراز احسن نے بھی سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی طرح اپنی آنکھ عمران خان کیلئے عطیہ کرنے کااعلان کردیا۔