Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ( ر) ریٹائرڈ صفدراعوان نے فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بار الیکشن سے متعلق تنازع پر اپنے خلاف ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ذاتی نوعیت کی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔
کیپٹن صفدر کاکہنا تھا کہ انہوں نے ایک امیدوار کی ڈگری کے بارے میں سوال اٹھایا تھا، تاہم معاملے کو ان کے خاندان اور نکاح تک لے جایا گیا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر کسی شخص کی اہلیت پر سوال اٹھایا جائے تو جواب دستاویزات اور قانون کے ذریعے دیا جانا چاہیے، ذاتی معاملات کو زیر بحث لانا مناسب نہیں۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے اور معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق اگر ان کا الزام ثابت نہ ہو سکا تو وہ قانون کے سامنے جواب دہ ہوں گے، لیکن اگر شواہد ان کے دعوے کی تائید کریں تو پھر متعلقہ اداروں کو قانونی کارروائی کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کے لیے معاملہ کسی ذاتی دشمنی کا نہیں بلکہ بار اور عدالتی نظام میں اہلیت اور قانون کی پاسداری کا ہے۔