راولپنڈی :عمران خان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں نماز نہ پڑھ سکے

راولپنڈی :عمران خان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں نماز نہ پڑھ سکے
Metro53

Metro53 - راولپنڈی( ویب ڈیسک )ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائےجانےکاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں