گجرات:شہید CCDاہلکار فیاض علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

گجرات:شہید CCDاہلکار فیاض علی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک ) گجرات کے شہر جلال پور جٹاں میں شہید ہونے والے سی سی ڈی کےاہلکار فیاض علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، آر پی او خرم شہزاد حیدر،ایس پی انویسٹیگیشن مہر محمد ریاض، ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ افسران اور جوانوں نے شہید کانسٹیبل فیاض علی کی بہادری، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں