گجرات : سابق ڈی پی او احمد محی الدین ہیومن ٹیک کے چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر

گجرات : سابق ڈی پی او احمد محی الدین ہیومن ٹیک کے چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر
Metro53

Metro53 - گجرات ،لاہور(ویب ڈیسک )گجرات کے سپوت پولیس سروس میں کھلی کچریوں میں خاصی شہرت کے حامل سابق ڈی پی اور لیفٹیننٹ ایس ایس پی (ر) احمد محی الدین بحران سے نمٹنے اور خاندانی نگہداشت کے پلیٹ فارمز محافِظ اور محسِن کی نگرانی کرنے والی کمپنی ہیومن ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے لیفٹیننٹ ایس ایس پی (ر) احمد محی الدین کو چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے سورس کے مطابق، احمد محی الدین پاکستان پولیس سروس کے سابق بی ایس-19 افسر ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان نیوی میں لیفٹیننٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ بطور ڈی پی او کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل موقع پر نمٹانے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں