Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )فاروق آعظم نے سرائے عالمگیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے محلہ اورنگ آباد اور کوٹیاں میں جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کا معائنہ کیا اور “ستھرا پنجاب” ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔ اس موقع پر نالوں کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ ڈی سلٹنگ کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر کیا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔