گجرات :سرائے عالمگیر میں درخت پر پھنسی چیل کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت بچا لیا

گجرات :سرائے عالمگیر میں درخت پر پھنسی چیل کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت بچا لیا
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ٹینکی گراؤنڈ کے علاقے میں ایک چیل تقریباً 35 فٹ بلند درخت پر ڈور میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ اڑنے سے قاصر تھی اور خطرے میں تھی۔

اطلاع ملتے ہی Rescue 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ٹیم نے نہایت احتیاط سے درخت پر چڑھ کر تقریباً 30 منٹ کی کوشش کے بعد چیل کو ڈور سے آزاد کر لیا۔

ریسکیو کے بعد چیل کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد اسے محفوظ حالت میں فضا میں آزاد کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی سے گریز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف انسانی جانوں بلکہ جنگلی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر جاندار کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں