Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)پرانی دشمنی کی بنیاد پرلڑائی جھگڑے نے ایک اورگھر کاچراغ گل کردیا۔
سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ ککروٹ میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے،گھات لگائے ملزمان نے شدید فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت علی فرید سکنہ مہے کلاں جبکہ زخمی نوجوان مبین اللہ دتہ سکنہ ککروٹ کا رہائشی ہے،فائرنگ کے اس واقعہ میں گھوڑوں کو فائر لگے جس میں ایک گھوڑا ہلاک ہوا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،مقتول علی فرید کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ صدر میں 6 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا