گجرات :سرائے عالمگیر میں پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، 120 پتنگیں برآمد

گجرات :سرائے عالمگیر میں پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، 120 پتنگیں برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی حدود میں ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120 پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کی گئی، جبکہ نگرانی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن نے کی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف اور اے ایس آئی عبدالرشید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم گل خان ولد اکبر خان، سکنہ غلنئی (مہمند ایجنسی) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 120 پتنگیں برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں