گجرات :سرائے عالمگیر میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور اسلحہ بردار گرفتار

گجرات :سرائے عالمگیر میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور اسلحہ بردار گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )سٹی پولیس سرائے عالم گیر پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ مختلف چھاپوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر راحیل عارف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان نقاش احمد اور اویس احمد کے قبضے سے 10، 10 لیٹر شراب جبکہ ایمان احمد سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ علاوہ ازیں ملزم عبدالرؤف کے پاس سے 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں