Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )سرائے عالمگیر میں تین سالہ بچہ زیر تعمیر گھر کے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق
تفصیلا ت کے مطابق ،سرائے عالمگیر کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں تین سالہ سیف اللہ زیر تعمیر مکان کے کھلے گٹر میں جا گرا،تین سالہ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھاکہ گٹر میں جاگرا،زیر تعمیر مکان کے اردگرد کوئی حفاطتی بارڈ نہیں لگائی گئی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقعہ پر پہنچ گئی،بچے کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیایادرہے کہ سرائے عالمگیر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے بچوں کا گٹر میں گرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ کیطرف سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جار ہے ہیں۔