گجرات :سرائے عالمگیر میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق

گجرات :سرائے عالمگیر میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )سرائے عالمگیر میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

  تفصیلات کے مطابق،رکھ پبی سرکار میں کھاریاں سے سرائے عالمگیر آتے ہوئے چڑھائی پر ٹرک کی بریک ہوگئی بریک فیل ہوتے ہی ٹرک پیچھے کی طرف ریوس ہوگیا اور پیچے سے آنیوالے دوسرے ٹرک سے جاٹکرایا خوفناک حادثہ میں  ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جنکی شناخت ظہیر عباس اور پرویز کے نام سے ہوئی،پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت حراست میں لے لیا

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں