سرائے عالمگیر میں خاوندکو قتل کرنے والی بیوی دوست سمیت گرفتار

سرائے عالمگیر  میں خاوندکو قتل کرنے والی بیوی دوست سمیت گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )سرائے عالمگیر پولیس نے موضع سرڈھوک میں خاوند کو قتل کرنیوالی بیوی کو دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان اور غلام رسول سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان مقتول واجد حسین کی بیوی نائلہ اور دوست زین الطاف ولد الطاف حسین سکنہ چیلیانوالا کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری اور چادر بھی برآمد کرلی،ملزمان نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہماری آپس میں دوستی تھی جو اکٹھے پکڑے جانے پر ہم دونوں نے مل کر واجد حسین ساکن سرڈھوک کوگلے میں پھندا ڈال کر اور چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ گرفتار ملزمان  سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں