Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)سابق ضلع ناظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ناصر نے ایک پریس کانفرنس میں حالیہ بارشوں کے باعث گجرات شہر میں پیدا ہونے والی تباہی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن پر ڈال دی۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود ضلعی کارپوریشن نے کوئی تیاری نہ کی، جس کی وجہ سے شہر پانی میں ڈوب گیا اور شہریوں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہ کرانا اور5 دن تک ڈسپوزل کی موٹریں خراب رہناانتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں بننے والا سیوریج سسٹم بھی خراب منصوبہ بندی کی ایک مثال ہے۔ اُس وقت کے ضلعی ناظم چودھری شفاعت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جاپانی کمپنی کی بجائے اپنے لوکل کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دیے، جس کے نتیجے میں سیوریج سسٹم عالمی معیار پر پورا نہ اُتر سکا۔ اس سے پیدا ہونے والی اربن فلڈنگ نے آج کے نقصان کی بنیاد رکھی۔