Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت گجرات میں اربن فلڈنگ پر میٹنگ ہوئی۔
نیوز الرٹ کے مطابق،میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی ، اے ڈی سی آر، اے ڈی سی ایف اینڈ پی، اے سی گجرات اور دیگر افسران شریک ہوئ،ےاجلاس کے دوران اربن فلڈ کے بعد صورتحال اور بحالی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور سیوریج سسٹم اپ گریڈیشن پر غورشہری سہولت کے لیے جدید منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی بارش اور سیلاب کے اثرات کم کرنے کے لیے تمام اداروں کو مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت، ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے بڑے پیمانے پر نقصانات کوکم کیاگیا، کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے اجلاس میں صفائی ستھرائی، واسا کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔