گجرات میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج،مریم نواز آج دورہ کریں گی

گجرات میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج،مریم نواز آج دورہ کریں گی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، اور اس وقت شہر کا آدھے سے زیادہ حصہ شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

نیوزالرٹ گجرات کے مطابق ،ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے، جب کہ ہزاروں گھروں، سرکاری عمارتوں، دفاتر، بینکوں اور کاروباری مراکز میں پانی داخل ہو چکا ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور زندگی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کو کشتیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج گجرات کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گی، اور بحالی کے اقدامات پر انتظامیہ سے بریفنگ لیں گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں