گجرات :سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ابراہیم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گجرات :سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ابراہیم کرنٹ لگنے سے جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )محلہ شاہ حسین کے رہائشی ابراہیم اربن فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں رضاکارانہ مدد فراہم کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جامع شہادت نوش کر گئے۔

 نیوز الرٹ  کے مطابق ابراہیم ڈھکی چوک قابلی گیٹ کے علاقے میں ڈاکٹر طارق کے گھر کے باہر موٹر پمپ لگا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے۔

ابراہیم کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اہلِ علاقہ اور متاثرین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ابراہیم نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد دن رات متاثرین کی خدمت میں وقت گزارا، اور اپنی جان قربان کر کے دوسروں کو سہولت دینے کی مثال قائم کر دی۔ اہلِ علاقہ، سماجی حلقوں اور رشتہ داروں نے ان کی بے لوث خدمات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں