گجرات میں اربن فلڈنگ،پرنس چوک کے پلازہ میں 17کروڑ کی گاڑیاں ڈوب گئیں

گجرات میں اربن فلڈنگ،پرنس چوک کے پلازہ میں 17کروڑ کی گاڑیاں ڈوب گئیں
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گجرات شہر میں ہونے والی ریکارڈ 577 ملی میٹر بارش نے پورے شہر کو پانی میں ڈبو دیا۔ گلیاں، سڑکیں، بازار، حتیٰ کہ عدالتیں اور جیلیں بھی زیرِ آب آ گئیں۔ شہریوں کو اس شدید اربن فلڈنگ نے شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، جبکہ مقامی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔ زیادہ نقصان پرنس چوک پلازہ کے گراؤنڈ فلور میں ہوا جہاں پانی بھر جانے کے باعث تقریباً 17 کروڑ روپے مالیت کی

متاثرین کا کہنا ہے کہ گاڑیاں ایسے سیلابی ریلے کی توقع میں نہیں تھیں، اور نہ ہی پارکنگ میں کسی ہنگامی نکاسی آب کا انتظام تھا۔دوسری جانب ریسکیو 1122 اور دیگر ایجنسیز کی مدد سے 69 افراد کو مختلف علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مدینہ سیداں، جیل روڈ، پرنس چوک، اور کچہری چوک سمیت متعدد علاقے مکمل طور پر پانی میں گھر گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب کی شدت کی بنیادی وجہ صرف بارش نہیں، بلکہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کی کمزوری اور غیر منصوبہ بند تعمیرات بھی اس المیے کا حصہ ہیں۔ موٹروے منصوبے کی تعمیر کے باعث قدرتی بہاؤ میں رکاوٹیں بھی سامنے آئی ہیں۔صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں WASA کے قیام اور 21 ارب روپے کے ڈرینج منصوبے کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے نمٹا جا سکے۔

شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر بارش پہلے سے متوقع تھی، تو پھر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کیوں نہ کیے؟ کیا یہ قدرتی آفت ہے یا انسانی نااہلی؟ یہ سوال اب ہر زبان پر ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں