Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)سیلاب متاثرینِ گجرات کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی کا بڑا انسانی خدمت کا قدم سامنے آیا ہے۔ الخدمت راولپنڈی کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا عطیہ اسلامک سنٹر گجرات میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم کو پیش کیا گیا۔
یہ امداد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر کراچی کے ایک معروف صنعتکار کی طرف سے بھی اضافی مالی امداد کا اعلان کیا گیا، جس سے الخدمت کے جذبہ خدمت کو مزید تقویت ملی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کی ریلیف ٹیم کی میدانی خدمات اور بروقت رسپانس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقامی و علاقائی سطح پر الخدمت کی کوششوں کو عوام اور سماجی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔