کنجاہ: فوڈ اتھارٹی کا اسلامی ڈیری پر چھاپہ، کیمیکل ملا دودھ برآمد

کنجاہ: فوڈ اتھارٹی کا اسلامی ڈیری پر چھاپہ، کیمیکل ملا دودھ برآمد
Metro53

Metro53 - گجرا ت( ویب ڈیسک )فوڈ اتھارٹی گجرات نے کنجاہ میں اسلامی ڈیری پر کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملا دودھ برآمد کر لیا۔ یہ ڈیری گوندل چوک، سرگودھا روڈ کنجاہ پر واقع ہے۔

 نیوز الرٹ کے مطابق، کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی کو پتہ چلا کہ دودھ میں غیر معیاری اور ناقص کیمیکل شامل کیا جا رہا تھا، جسے فروخت کے لیے عوام کو فراہم کیا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق، غیر معیاری دودھ کی تیاری اور فروخت پر ڈیری کے مالک حاجی مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے موقع سے حاصل کیے گئے دودھ کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیے ہیں تاکہ دودھ میں شامل مضر صحت اجزاء کی مکمل جانچ کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور کسی کو عوام کو زہریلا دودھ پلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں