گجرات میں تباہی سیلابی پانی سے نہیں حکومتی نالائقی سے آئی، چوہدری پرویز الٰہی

گجرات میں تباہی سیلابی پانی سے نہیں  حکومتی نالائقی سے آئی، چوہدری پرویز الٰہی
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )صدر پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال سے اقتدارپر قابض بتائیں گجرات شہر میں سیلابی ریلے کیوں آئے، یہ سیلابی پانی نہیں ان کی نالائقی ہے۔

 نیوزالرٹ کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے دن سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ن لیگ کے وزیروں نے اپنی جیب سے ایک دھیلا امدادی کاموں میں خرچ نہیں کیا۔

 چودھری پرویز الٰہی نے گجرات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوے نہ روکے جاتے تو آج گجرات کا یہ حال نہ ہوتا، ن لیگ  نے ہمیشہ پنجاب کو تباہی سے دو چار کیا۔انہوں  نے مزید کہا کہ چودھری مونس الٰہی نے سوک کلاں کے لیے14 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز منظور کروائے وہ بھی انہوں نے برباد کر دیے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں