Metro53 - کنجاہ (ویب ڈیسک)گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکوڑی بکھو میں 11 ستمبر کو ایک بامقصد اور قومی جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، سیلاب متاثرین کی مشکلات کو اجاگر کرنا اور افواج پاکستان کے شہداء کو یاد کرنا تھا۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے اپنی تقاریر اور پریزنٹیشنز میں قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور قیادت
سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات اور افواج پاکستان کے جنگی و انسانی خدمات میں کردارپر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران بانی پاکستان، شہداء افواج پاکستان، اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔آخر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
مقامی کمیونٹی نے اس تقریب کو نہ صرف طلبہ کی تربیت کا ذریعہ قرار دیا بلکہ اسے حب الوطنی کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم بھی کہا۔