Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے گجرات شہر کی تباہ حال سیورج صورتحال کو پنجاب کی تاریخ کا بدترین نظام قرار دے دیا۔
وزیراعلی ٰپنجاب نے نام لیے بغیر پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ پر تنقید کے نشتر چلادیئے، کہا اللہ پوچھے گا ان سے جو وزیر اعظم رہے، وزیر اعلیٰ رہے اور اپنے کاروبار کو چکماتے رہے،اب میں 26 ارب روپے سے گجرات کا سیورج سسٹم بنوا رہی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے گجرات جیسے بڑے شہر کو بھی ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا، جہاں آج بھی گندہ پانی سڑکوں پر بہتا ہے، نالے بند ہیں، اور سیورج کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خاب میں کہا گجرات والوں آپ نے گھبرانا نہیں آپ کے شہر کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج تیار کیا گیا جس میں 26 ارب روپے کا سیورج سسٹم مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔جدید ٹیکنالوجی سے نالوں کی تعمیر نو اور صفائی ہوگی۔پرانے اور ٹوٹے پائپ سسٹمز کو تبدیل کیا جائے گا۔شہریوں کو صاف ماحول، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولت دی جائے گی۔