Metro53 - گجرات ( مرازعادل سے )گجرات میں محکمہ صحت کے ملازمین کی مبینہ غنڈہ گردی سامنے آ گئی ہے۔ 55 سالہ غلام عباس نے ویکسینیشن کے دوران صرف یہ سوال پوچھا کہ "یہ ویکسین کس چیز کی ہے؟ جو سوال اُن کے لیے سزا بن گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، ہیلتھ ملازمین نے غلام عباس کے ساتھ بدتمیزی ، گالیاں دیں، اور پھر مبینہ طور پر تشدد کانانہ بنایا۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ جب ایک ضعیف العمر بزرگ انہیں چھڑانے آئے، تو اُنہیں بھی جوتا دے مارا گیا۔
غلام عباس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ بعد میں خود ہی اُن کے خلاف درخواست بھی دے دی۔ متاثرہ شخص اور اہل محلہ نے گجرات پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت، اور ڈپٹی کمشنر سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، جس میں مبینہ تشدد صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔