Metro53 - گجرات (عادل رحمن مرزا سے(کنجاہ کے مشہور شاعر منیر احمد صابری صاحب کا پوتا ، دو روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد ہمایوں صابری کی لاش پاور ہاؤس شادیوال سے برآمد ہوئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ہمایوں صابری نہ بول سکتا تھا اورنہ ہی سن سکتا تھا اچانک لاپتہ ہوگیا تھاجن کی تلاش کے لیے رشتہ دار اور پولیس مسلسل کوشش کر رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔