حکومت پنجاب کی جانب سے واسا گجرات کیلئے 1ارب روپے کی گرانٹ جاری

حکومت پنجاب کی جانب سے واسا گجرات کیلئے 1ارب روپے کی گرانٹ جاری
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک )حکومتِ پنجاب نے واسا گجرات کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رقم ادارے کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے استعمال کی جائے گی۔

نیوزالرٹ کے سرکاری ذرائع کاکہنا ہے، اس گرانٹ کے ذریعے واسا گجرات کے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے اور جدید مشینری خریدی جائے گی تاکہ شہر میں نکاسی آب، صفائی، اور سیوریج کے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

یہ قدم حالیہ بارشوں کے دوران شہر میں پیدا ہونے والی سنگین نکاسی آب کی صورتحال کے بعد اٹھایا گیا ہے، جہاں شہری حلقوں کی جانب سے واسا کے قیام اور فعال کردار کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مزید فنڈز بھی مرحلہ وار جاری کرے گی تاکہ واسا گجرات ایک مکمل ادارے کے طور پر جلد اپنی خدمات شروع کر سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں