Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)صدر آئی ایل ایف چوہدری عرفان بشیر کنگ ایڈوکیٹ کی قیادت میںرہنما پی ٹی آئی چودھری محمد نوازوڑائچ ایڈووکیٹ سمیت گجرات بار کے دیگر وکلاحضرات نےصدر پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی اور محترمہ ثمیرہ الٰہی کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخو سہیل خان آفریدی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
گجرات کی غیورعوام پنجاب حکومت اورمقامی پولیس کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باجود باہر نکلی سہیل آفریدی کارامتلائی چوک پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اورگجرات شہر میں اسٹریٹ موومنٹ کاشاندار مظاہر ہ کیا۔
گجرات کے شہریوںنے دفعہ144اورپولیس مداخلت کےباوجودرہا کرورہا کروعمران خان کورہا کروکے فلک شگاف نعرے لگائے،فضا فری عمران خان فری عمران خان کےنعروں سے گونج اٹھی۔
گجرات کی عوام نے مشکلات کےباوجوداسٹریٹ موومنٹ کاشاندار مظاہر ہ کیااور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر اورسپورٹرز ہونے کاثبوت دیا ہے۔