Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی قیادت میںپاکستان تحریک انصاف کا اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ لاہور سے سیالکوٹ اوروزیرآباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،گجرات کی عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پُرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔پنجاب کی جعلی اور خوفزدہ حکومت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ پنجاب کے عوام نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔