Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے معاملے پر ایک "پولیٹیکل ٹیرر نیکسس" سامنے آیا ہے، تاہم اب اس شعبے میں دو نمبری نہیں ہوگی اور دنیا کی بہترین کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کریں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے فرخ وڑائچ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اس وقت خیبرپختونخوا حکومت کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی ہوگی، اس کا فیصلہ صوبائی حکومت ہی کرے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مقبول حکومت کو ختم کیا جائے تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوتے ہیں، ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہماری حکومت گئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بہترین اصلاحات (ریفارمز) آ رہی ہیں جس پر صوبے کے عوام جشن منا رہے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے متعلق بات کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے معمولات کافی عرصے سے نوٹ ہو رہے تھے، انہیں غصہ کرنے کے بجائے افہام و تفہیم کی جانب جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہو اور آپ طالبان کی تعریفیں کریں۔