گجرات پولیس کی بچوں اور خواتین کے تحفظ و آگاہی کیلئےمہم شروع

گجرات پولیس کی بچوں اور خواتین کے تحفظ و آگاہی کیلئےمہم شروع
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) گجرات پولیس نے ڈی پی او فیصل شہزاد PSP کی قیادت میں بچوں اور خواتین کے تحفظ و آگاہی کے لیے مہم شروع کر دی ۔

 روزنامہ ڈیلی پاکستان کے مطابق گجرات پولیس نے ایک قابلِ تحسین مہم شروع کی ہے، جس میں  ایس پی سے لے کر ایس ایچ اوز تک افسران خود سکولوں میں جا رہے ہیں، آگاہی سیشنز اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
 گجرات پولیس کے اس مثبت اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے ۔ ایسے اقدامات کی پذیرائی نہ صرف پولیس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کا پیغام بھی زیادہ مؤثر انداز میں پہنچاتی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں