گجرات: جی ٹی روڈ پر پنجن کسانہ کے قریب کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں

گجرات: جی ٹی روڈ پر پنجن کسانہ کے قریب کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) جی ٹی روڈ پر پنجن کسانہ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا شخص محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق کار میں تین افراد سوار تھے جو کھاریاں عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ الغنی پٹرولیم، ہائی وے کھاریاں کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حسنین سکندر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے دندی آرائیں سے بتایا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں