Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کی تحصیل کنجاہ کے تھانہ منگووال کے نواحی گاؤں چکریاں میں 45 سالہ جانوروں کے بیوپاری کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ مویشیوں کے لین دین کے تنازعے کے دوران پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق،تھانہ منگوال کے نواحی گاؤں چکریا ں کے رہائشی نمبردار کے صاحبزادے کے ساتھ یہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش مکمل کی جا رہی ہے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
شہری حلقے واقعے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔