گجرات :جلالپور جٹاں میں معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، نوجوان جاں بحق

گجرات :جلالپور جٹاں میں معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، نوجوان جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )جلالپور جٹاں میں سنوکر کھیلنے کے دوران ہونے والی معمولی تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد کے حملے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند افراد کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا اور ملزمان نے سرعام سڑک پر چاقوؤں کے وار کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مقتول پر نصف درجن سے زائد افراد نے حملہ کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ گاؤں میں سوگ کی فضا ہے اور اہل علاقہ نے عید کی خوشیاں بھی نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں