Category:

منگووال کی خبریں

گجرات :منگووال میں موبائل شاپ پر دن دیہاڑے 5 افراد کی مبینہ غنڈہ گردی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Metro53 - گجرات(مرزاعادل سے)منگووال کے ڈنگہ چوک میں واقع آیان موبائلز پر دن دیہاڑے 5 افراد کی مبینہ غنڈہ گردی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر چند نوجوانوں کو موبائل شاپ میں داخل ہو کر دکان کے مالک محمد خلیل کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے دوران دکان میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مبینہ تشدد کے نتیجے میں موبائل شاپ کے مالک محمد خلیل شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد تاجروں اور شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ فریق کی جانب سے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد سے متعلق مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران منگووال غربی خدمت کے صدر سیٹھ عمرریاض کا کہنا تھا انتہائی افسوس ناک واقع کی پرزور مذمت کرتا ہوں جس نے یہ حرکت کی ہے اس کی سزا ضرور ملے گی اور انجمن تاجران خدمت گروپ کی پوری تاجر برادری کے شانہ۔ بشانہ کھڑی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں