گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس کی کارروائیاں، قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار

گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس کی کارروائیاں، قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) تھانہ ڈنگہ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاریاں جدید حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم محمد الیاس ولد میاں خان سکنہ وڑائچ والا کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل بھی برآمد ہوا۔ ملزم کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم عمار عباس ولد محمد عاشق سکنہ سگیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جو روپوش تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے ممکن ہوئی۔ مزید یہ کہ مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں