Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): تھانہ لاری اڈا کے علاقے شادیوال روڈ پر واقع ایک گھر میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ خاتون کو بوتل میں نشہ آور چیز دے کر اس کے دیور اور بھانجے نے زیادتی کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ ابتدائی انکوائری میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان زین اور بلال قریبی رشتہ دار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 25 مارچ 2026 کو دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر متعدد کالز کیں، جس پر متعلقہ ایس ایچ او اور فرسٹ ریسپانڈر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔
مزید براں، دونوں فریقین نے 1787 ہیلپ لائن پر بھی کالز کیں اور آر پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کیا۔
آر پی او کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات اور ڈی ایس پی سٹی کو واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ایک دن کے اندر انکوائری مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔