Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور شواہد کی مدد سے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کی بنیادی وجہ ذاتی تنازعہ تھی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔