Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گجرات کے علاقے تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں حسین کالونی کے خالی پلاٹوں میں پڑی ریت میں نومولود بچی کو زندہ یا مردہ حالت میں دفن کر دیا گیا۔
نیوزالرٹ کے مطابق، واقعہ اس وقت سامنے آیا جب محلے کے بچوں نے ریت میں انسانی جسم کا حصہ دیکھا اور فوری طور پر اہلِ محلہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لاری اڈہ موقع پر پہنچی اور نعش کو ریت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصے اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچی کی شناخت، ممکنہ والدین اور اس افسوسناک اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔