چودھری شافع حسین کے چودھری پرویز الٰہی پر ٹھیکوں میں کمیشن کھانے کے الزامات

چودھری شافع حسین کے چودھری پرویز الٰہی پر ٹھیکوں میں کمیشن کھانے کے الزامات
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھایا گیا، اور میرٹ کا کوئی تصور موجود نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق دورِ حکومت میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کمیشن اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی گئی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب، خاص طور پر گجرات میں، ترقیاتی کاموں کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ اُن کے مطابق مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر گجرات میں انفراسٹرکچر، سیوریج، اور عوامی سہولتوں پر تیز رفتار کام جاری ہے۔

وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ گجرات کے عوام گزشتہ دور کی غفلت کا خمیازہ بھگت چکے ہیں، لیکن اب موجودہ حکومت کے فوری اقدامات سے شہر میں بہتری واضح نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے جاری فنڈز اور رفتار کو "قابلِ تحسین" قرار دیا۔

سیاسی حلقوں میں اس بیان کو مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کے درمیان جاری سیاسی کشمکش کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ عوام اب سوال کر رہے ہیں کہ "کیا واقعی اب میرٹ کی حکمرانی ہے؟ یا یہ صرف ایک نیا سیاسی بیانیہ ہے؟"

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں