Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات میں بھمبر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے موقع پر موجود تجارتی و رہائشی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے مشینری کے ساتھ کارروائی کا آغاز کیا، جبکہ نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بحال کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس آپریشن کا مقصد نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے بلکہ بارشوں کے دوران سیلابی پانی کے بہاؤ کو بھی معمول پر لانا ہے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات خود ختم کریں اور صفائی و نکاسی کے کاموں میں تعاون کریں۔